Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خدمت خلق ، بلند مرتبہ کی علامت

خدمت خلق ، بلند مرتبہ کی علامت

کریم نگر /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جو لوگ اپنی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کردیتے ہیں اللہ رب العزت ان کا مرتبہ بلند کردیتا ہے ۔ ادارہ خادمان ملت کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حمیرہ تسنیم صدر شعبہ اردو شاتاواہنا کر رہی تھیں اور ادارہ خادمان ملت کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم وظائف میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 24 سال کے طویل عرصہ سے یہ ادارہ ضعیف بے سہارا بیواؤں کو فی کس پانچ سو روپئے ماہانہ ، غریب اور نادار لڑکیوں کی شادی میں امداد ، غریب اور مستحق طلباء اور طالبات کو تعلیمی اشیاء کی فراہمی اور طبی امداد ، بلا سودی قرض اور لاوارث مسلم لاشوں کی تجہیز و تکفین جیسے فلاحی کام انجام دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس ادارہ کے تحت ایک شرعی فیصلہ کمیٹی کا قیام عمل می ںلایا گیا جو دینی خدمات میں مصروف ہے ۔ اس ادارہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ اس لئے انہوں نے حاضرین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ خادمان ملت بے لوث خدمات انجام دے رہاہے ۔ اس لئے ہمارا بھی یہ فرض ہے کہ ہم اس ادارہ کا تعاون کریں اور اراکین کی ہمت فزائی کریں ۔ خادمان ملت کے سکریٹری محمد عبدالصمد نواب نے ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مرزا امجد اللہ بیگ ، آفرین سعید ، مسعود خان ، مقبول حسین اور سید غازی الدین عرف زبیر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر 100 بیواؤں کو فی کس پانچ سو رپوئے وظیفہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT