Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خدمت خلق میں سبقت کی اسلام میں ترغیب

خدمت خلق میں سبقت کی اسلام میں ترغیب

میدک میں وظائف کی تقسیم پروگرام سے مولانا محمد جاوید حسامی کا خطاب
میدک11اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خدمت ِ خلق کے میدان میں ہم میں ست ہر ایک کو پیش پیش رہنا چاہئیے۔اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ غریبوں اور بیوائوں نیز بے کسوں کی امداد فرماتے تھے اور انہیں ہر ممکن طریقہ سے تعاون کیا کرتے تھے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست صفا شاخ میدک مولانا محمد جاوید علی حسّامی نے آج صفا بیت المال کے ماہانہ وظائف تقسیم پروگرام کے موقع پر کیا۔مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سماج میں اگر ہم دیکھیں تو ہم کو کئی ایسے ضرورت مند افراد ملیں گے جو کافی کسمپرسی اور تنگ دستی کی حالت میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔لہذا ایسے افراد کی مدد کرنا ہمارے لئے بے حد ضروری ہے۔مولانا نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج کئی معصوم مسلم لڑکیاں اور غریب عورتیں محض اپنی غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے غیروں کے پاس کام کاج کرتے ہوئے تو کوئی دست ِ سوال دراز کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم ایسی عورتیں اور بیوائوں کے بارے میں امداد کرنے میں دریغ نہ کریں۔مولانا محمد جاوید علی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ماہانہ صفا بیت المال کی جانب سے جوخواتین وظیفہ حاصل کر رہے ہیں ان میں سے اکثر وبیشتر کے حالات ِ زندگی کافی پژمردہ ہیں۔لہذا سماج کے ایک ایک فرد کو آگے آنے کی بہت سخت ضرورت ہے ۔آج ہم صرف اپنے ہی گھر والوں یا رشتہ داروں کی فکر کرتے ہوئے یوں سمجھتے ہیں کہ ہم نے خدمت ِ خلق کا حق ادا کردیا ہے۔حالانکہ خدمت ِ خلق کا حق یہ ہے کہ ہم اس کی بھی مدد کریں جسے ہم نہیں جانتے اور اس کی بھی مدد کریں جسے ہم جانتے ہیں۔آج کئی غریب افراد اپنے معصوم لڑکوں اور لڑکیوں کے علاج ومعالجہ کے سلسلہ میں اسپتالوں میں کئی کئی مہینوں سے بستروں پر پڑے ہوئے ہیں۔اور بعض ایسے بھی ہیں جو صبح کو کھالیں تو دوپہر بھوکے اور اگر دوپہر کھالیں تو شام کو بھوکے رہتے ہیں۔لہذا ہم اس بات کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھتے ہوئے غرباء کی امداد کریں۔ مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ نے اپنے خطاب کے آخیر میں ماہانہ وظائف تقسیم کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہاکہ  150مستحقین میں فی کس500، اور 25مستحقین میں فی کس1000، ایک ہزار روپئے، نیز7مستحقوں اور بیوائوں میں فی کس750روپئے کے حساب سے جملہ 105250(ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو پچاس روپئے )کے ماہانہ وظائف تقسیم کئے جاتے ہیںاور یہ وظائف ہر ماہ کی دس تاریخ کو کئی سالوں سے بلا کسی ناغہ کے غریبوں،بیوائوں اور مستحقوں میں ماہانہ وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔جاریہ ماہ وظائف کی تقسیم صفا بیت المال شاخ میدک کے اہم معاونین جناب محمد آصف علی اقبال ،محمد غوث الدین،خواجہ متعجب الدین عرف اویس،توصیف حسین کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر سرپرست صفا مولانا محمد جاویدعلی،صدر صفا حافظ سید خلیل ،خازن مولانا سید حسن محمود قاسمی کے علاوہ مقامی افراد جناب محمد عارف حسین اظہر حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT