Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ سورنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھی ۔ کیشوگری علاقہ کے ساکن آنند ریڈی کی بیوی تھی ۔ کل اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے باتھ روم میں ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT