خرابی صحت پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 22 مارچ ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 39 سالہ سمیرا بیگم نے خودکشی کرلی ۔ سمیرا بیگم پریم نگر علاقہ کے ساکن اظہر کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون سردرد سے پریشان تھی اور خاتون کا علاج جاری تھی جس کو راحت نہیں ہوئی ۔ مسلسل خرابی صحت سے پریشان خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس صنعت نگر ذرائع نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ع