Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر دو خواتین کی خودکشی

خرابی صحت پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات لنگر حوض اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 43 سال انیتا جو بھومی نگر، لنگر حوض علاقہ کے سا کن نرسنگ راؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ روز پھانسی لیکر خودکشی کا اقدام کیا ۔ تاہم اس کے رشتہ داروں نے فوری طور پر اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ آج فوت ہوگئی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق  32 سالہ لکشمی جو ناگرجنا ساگر علاقہ کے ساکن جان بابو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون خرابی صحت سے کافی پریشان تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT