Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر دو خواتین کی خود کشی

خرابی صحت پر دو خواتین کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے حدود میں خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ اور میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ پرتیبھا سنگھ جو سبھاش نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن جیتندر سنگھ کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون خرابی صحت سے کافی پریشان تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 44 سالہ ممتا جو الماس گوڑہ علاقہ کے ساکن سریکانت ریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT