Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت پر ضعیف خاتون کی خودسوزی

خرابی صحت پر ضعیف خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک ضعیف خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ مادناپیٹ پولیس نے بتایا کہ 65 سالہ خواجہ بی جو گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور اپنی بیماری سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اپنے مکان میں خودسوزی کرلی ۔ اسی قسم کے ایک واقعہ میں تنگ دستی سے پریشان ایک شخص نے ونستھلی پورم علاقہ میں خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ ایم جنگیا جو زراعت کے پیشہ سے وابستہ تھا ۔ صاحب نگر ونستھلی پورم علاقہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری علاقہ میں بھی ایک شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے لی ۔ 39 سالہ بی سرینواس ساکن ملکاجگیری گھریلو جھگڑوں سے پریشان تھا اور اس نے اپنے مکان کی چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT