Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت کی بنا دو خواتین کی خود کشی کے علحدہ واقعات

خرابی صحت کی بنا دو خواتین کی خود کشی کے علحدہ واقعات

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعات نارسنگی اور چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 29 سالہ غوثیہ بیگم جو جنھواڑہ ولیج علاقہ کے ساکن محمد محبوب کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گورنمنٹ اسکول میں پکوان کا کام کرتی تھی ۔ 4 سال سے اس خاتون کو درد شکم کی شکایت تھی اور یہ خاتون خرابی صحت سے تنگ آچکی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 4 مارچ کے دن خود سوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 27 سالہ سواپنا جو رمناگڈیم علاقہ کے ساکن شخص نرسمہلو کی بیوی تھی ۔ 6 ماہ سے یہ خاتون ذہنی اذیت کا شکار تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل خود سوزی کرلی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ ۔
بیوی کی بے رخی پر ایک شخص کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کی بے رخی سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ بھدری رام جو پیشہ سے مزدور تھا حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جب یہ شخص مزدوری پر جاتا تھا تو اس کی بیوی اس کے ساتھی کے ساتھ گھومنے جایا کرتی تھی ۔ بیوی کے اپنے ساتھی سے رغبت اور اس سے بے رخی بھدری رام کو گوارا نہ ہوئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بھدری اپنی بیوی اور ایک بچے کے ہمراہ گذشتہ 8 ماہ قبل یو پی سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور یہاں اناج پور میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز بھدری کے گاؤں سے اس کا ساتھی راجو حیدرآباد آیا تھا اور ان کے مکان میں رہنے لگا راجو کے حیدرآباد آتے ہی بھدری کی بیوی اس کے ساتھ گھومنے لگی اور ہر دن کسی نہ کسی وجہ سے وہ راجو کے ساتھ گھومتی رہتی تھی کل اس بات پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور اس کے بعد بھدری نے خود سوزی کرلی ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT