Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت کی وجہ سے خود کشی کے دو علیحدہ واقعات

خرابی صحت کی وجہ سے خود کشی کے دو علیحدہ واقعات

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) خرابی صحت کے سبب خودکشی کے دو علیحدہ واقعات شہر اور نواحی علاقہ میں پیش آئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 48 سالہ شخص رما کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، گائتری نگر تارناکہ میں رہتا تھا۔ خرابی صحت سے یہ شخص پریشان تھا جس نے زائد گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے گزشتہ روز یہ انتہائی اقدام کیا تھا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 27 سالہ نوین جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، موسیٰ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT