Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت کے باعث خودسوزی

خرابی صحت کے باعث خودسوزی

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں خودسوزی کرنے والا ضعیف شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جس نے ایک اے ٹی ایم کے روبرو انتہائی اقدام کیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 75 سالہ کلیان سنگھ جو ناگیندر نگر ناچارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ 26 ڈسمبر کے دن اس نے ایک بنک کے اے ٹی ایم کے روبرو انتہائی اقدام کیا تھا جس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلیان سنگھ خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT