Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خریف سیزن میں نٹیم پاڈو پراجکٹ سے آبی سربراہی

خریف سیزن میں نٹیم پاڈو پراجکٹ سے آبی سربراہی

ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا کسانوں کو تیقن
گدوال۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جوگولمبا گدوال کلکٹر رجت کمار سائنی نے کل اپنے چیمبر میں ہینڈلوم صنعت سے متعلق ایک جائزہ اجلاس ضلعی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ منعقد کیا ۔ ہینڈلوم صنعت سے وابستہ تاجرین اور اس سے جڑے مزدوروں نے کلکٹر گدوال رجت کمار سائنی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ان کی صنعت جو کہ انحطاط پذیر ہے حکومت کی جانب سے سہارے کی ضرورت ہے اور اس طرح ہینڈلوم پارک کے قیام کیلئے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں جگہ کا تعین کرکے افتتاح کیا گیا تھا لیکن آج تک اس کے آگے کوئی کام نہ بڑھ سکا۔ اس پر توجہ کی درخواست کی تھی۔ کلکٹرگدوال نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس صنعت کے متعلق مکمل جانکاری حاصل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں تاکہ قانونی و اصولی اعتبار سے تعاون کیا جاسکے۔ بعد ازاں کلکٹر گدوال نے آر ڈی او آفس میں منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی، اس ویڈیو کانفرنس سے ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے خریف سیزن میں کسانوں کو گدوال نٹیم پاڈو پراجکٹ سے پانی سربراہ کیا جائے اور مشن کاکتیہ کے تحت پہلے مرحلہ میں 92 فیصد کام ہوا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں ریاست کے 73 تالابوں میں سے 70 تالابوں میں کام مکمل ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے اس ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نٹیم پاڈو پراجکٹ سے کنالوں کو پانی سربراہ کرنے اور کنالوں کی تعمیر کے لئے درکار 540ایکر اراضی کے تیزی سے سروے کا کام انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT