Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / خریف کے لیے بیج کی سبسیڈی قیمتیں

خریف کے لیے بیج کی سبسیڈی قیمتیں

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( آئی این این ) : حکومت تلنگانہ نے آج موسم خریف 2016 کے دوران مختلف اسکیمات کے تحت کسانوں کو تقسیم کیے جانے والے مختلف تخم کے لیے قیمت فروخت اور سبسیڈی پیٹرن کے لیے منظوری دی ۔ تور ، چنا ، مونگ اور مونگ پھلی کے بیج پر 33 فیصد کی سبسیڈی مقرر کی گئی ہے ۔ لہذا تور کے لیے فی کنٹل قیمت فروخت ہوگی ۔ 7750 روپئے ، چنے کے لیے 9750 روپئے ، مونگ کے لیے 7550 روپئے اور مونگ پھلی کے لیے 4850 روپئے ۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے دس سال سے زیادہ کے دھان کے بیج کے لیے فی کنٹل 500 روپئے کی سبسیڈی کی اجازت دی اور 10 سال سے کم کے لیے ایک ہزار روپئے کی ۔ پرائیوٹ ہائبرڈس پر 5000 روپئے فی کنٹل کی بنیادی قیمت پر 2500 روپئے یا 50 فیصد یا جو بھی کم ہو کی سبسیڈی دی گئی ہے ۔ مکئی ، جوار ، باجرہ ، ارنڈ اور سن فلاور کے لیے سبسیڈی 2500 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT