Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خزانہ حاصل کرنے کیلئے پوتی کی بلی

خزانہ حاصل کرنے کیلئے پوتی کی بلی

گلبرگہ 18اکتوبر: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع بڈی ہال تعلقہ شاہ پور، گلبرگہ ڈویژن میں ایک دادا نے ایک چھپے ہوئے  خزانہ کو  حاصل کرنے کے لئے اپنی 20ماہ کی پوتی کو ایک پجاری کے ساتھ مل کرقتل کردیا۔پولیس نے اس افسوس ناک قتل کی تفتیش کرتے ہوئے قاتل 55سالہ سوامی ہیرے مٹھ کو اتوار کے دن بدنال گائوں میں اور50 سالہ پجاری ہنومنت بسپا جوگی کو پیر کے دن کونکل گائوں میںگرفتار کرلیا ہے۔ ان دونوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 20ماہ کی لڑکی امریتا بسیا سوامی کی لاش  موضع بڈی ہال، تعلقہ شاہ پور کے ایک کھلے کنویںمیں پائی گئی ۔ وڈگیرہ پولیسنے اسس لڑکی کی دادی نیل اماں کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کی بنیاد پر  دفعہ302کے تحت نامعلوم افراد  کے خلاف معاملہ درج کرلیا تھا۔ اس شکایت میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ بالا لڑکی کو 4اکتوبر کی رات مکان کے کمرہ سے اٹھا لیاگیا تھا۔ اس کمرہ میں لڑکی والدین کے بشمول سات افراد محو خواب تھے۔ مکان کے عقب میں پوجا کرنے کے بعد اس لڑکی کو قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT