Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / خزانے کی موجودگی کا جھانسہ ڈسکو بابا گرفتار

خزانے کی موجودگی کا جھانسہ ڈسکو بابا گرفتار

حیدرآباد۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) عوام کو خزانے کی موجودگی کا جھانسہ اور اپنے علم کے ذریعہ اسے برآمد کرنے کیلئے بھاری رقم حاصل کرنے والے ڈسکو بابا کو آج سنتوش نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 57 سالہ انوراللہ خان عرف ڈسکو بابا  نے قلندر نگر ، سنتوش نگر کی ساکن نکہت فاطمہ کو بھی اسی طرح کا دھوکہ دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نکہت فاطمہ طبعیت کی خرابی کی بنا دعاء پڑھانے کیلئے /8 جنوری کو ڈسکو بابا سے رجوع ہوئی جہاں اس نے نکہت فاطمہ کے والد سے کہا کہ ان کے گھر میں سونے کے بسکٹ ہیں اور وہ یہ خزانہ برآمد کرسکتا ہے ۔ اس نے 5 لاکھ روپئے کا تقاضہ کیا اور جب یہ رقم ادا کردی گئی تو گھر پہونچ کر اپنے عملیات کے ذریعہ اس نے یہ خزانہ برآمد کیا لیکن تمام بسکٹ نقلی تھے ۔ نکہت فاطمہ نے اس ضمن میں پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسکو بابا کو گرفتارکرلیا گیا ۔ یہ بھی پتہ چلا کہ ڈسکو بابا سابق میں کئی افراد کو دھوکہ دہی کا شکار بناچکا ہے اور اس کے خلاف آصف نگر ، حبیب نگر ، شاہ عنایت گنج ، کلثوم پورہ اور دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہے اور وہ کئی مرتبہ جیل بھی جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT