Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / خستہ حال عمارتوں میں اسکولوں کا قیام ممکن نہیں

خستہ حال عمارتوں میں اسکولوں کا قیام ممکن نہیں

غیر محفوظ بلڈنگس میں اسکول چلانے کی اجازت نہیں : سپریم کورٹ
نئی دہلی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک ممبئی اسکول کو اپنا تعلیمی سیشن جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جو ایک خستہ حال عمارت میں اسکول چلایا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ بلدی حکام نے جس عمارت کو غیر محفوظ اور غیر مجاز قرار دیا ہے اس عمارت کو مانسون کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔ اس ڈھانچہ کو فوری منہدم کردیا جائے۔ جسٹس آدرش کمار گوئل اور اے ایم خانولکر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کہاکہ یہ عمارت مانسون کی سختیاں برداشت نہیں کرسکتی ہے تو اس کو غیرمحفوظ سمجھا جائے اور یہ طلباء کی اہم ترین قیمتی زندگی کے لئے بھی غیر محفوظ ہے۔ طلباء کی سلامتی اور سکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ہم اس پرانی عمارت میں اسکول چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

TOPPOPULARRECENT