Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خسر و جیٹھ کی ہراسانی پر خاتون کی خودسوزی

خسر و جیٹھ کی ہراسانی پر خاتون کی خودسوزی

حیدڑآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) خسر اور جیٹھ کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے علاقہ دھارور میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ سما لتا جو دھارور علاقہ کے ساکن راجیش کی بیوی تھی ۔ اس نے 8 اکٹوبر کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سما لتا کا شوہر کاشت کار تھا اور 4 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے چند ماہ بعد ہی سے اس خاتون کو اذیت کا سامنا تھا ۔ خسر اور جیٹھ دونوں اس قدر پریشان کر رہے تھے اور اب اس خاتون کو مارپیٹ کی جارہی تھی جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT