Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / خشک سالی سے متاثرہ لاتور کیلئے ’واٹر ٹرین‘ کی روانگی

خشک سالی سے متاثرہ لاتور کیلئے ’واٹر ٹرین‘ کی روانگی

ممبئی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرٹھواڑہ خطہ میں خشک سالی سے متاثرہ لاتور کیلئے 10 ویاگنس پانی کے ساتھ ’واٹر ٹرین‘ آج مغربی مہاراشٹرا کے علاقہ میراج سے روانہ ہوئی۔ یہ ٹرین آج دیر گئے لاتور پہنچ جانے کی توقع ہے۔ لاتور کیلئے یہ پانی روز کا روز راجستھان کے مقام کوٹا سے میراج پہنچا تھا۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے کل کہاتھا کہ حکومت مہاراشٹرا اور وزارت ریلوے خشک سالی سے متاثرہ خطہ میں عوام کو راحت پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے بتایا تھا کہ 50 ٹینک ویاگنس کو میراج سے لاتور بھیجا جارہا ہے۔ 8 اپریل کو اسی طرح کی ایک مال گاڑی کے ذریعہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو پانی فراہم کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT