Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی راحت کاری کا مطالبہ

خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی راحت کاری کا مطالبہ

چیف سکریٹری کو سابق ایم پونم پربھاکر کی یادداشت
حیدرآباد ۔ 7 مئی (این ایس ایس) کانگریس قائد و سابق ایم پی پونم پربھاکر نے ریاستی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری اقدامات کا آغاز کریں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کو اس بات کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ انتخابات اور نئے اضلاع کی تشکیل پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ غریب کسان پہلے خشک سالی اور اب غیرموسمی بارش سے پریشان ہیں۔ یہاں چیف سکریٹری کو ایک یادداشت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر روم کے بادشاہ نہرو کی طرح برتاؤ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ریاستی عوام کے مسائل کو یگنم اور دیگر موضوعات کے نام پر پس پشت ڈال دیا اور اس بات کا ادعا کیا کہ کانگریس عوامی مسائل پر ٹی آر ایس حکومت سے کھلے مباحث کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے حالیہ غیرموسمی بارش کے سبب متاثر ہونے والے کسانوں اور سن اسٹروک سے متاثر ہونے والے کسانوں کو امداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT