Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خشک سالی سے نجات کے لئے شجر کاری ضروری

خشک سالی سے نجات کے لئے شجر کاری ضروری

سنگاریڈی میں سکریٹری سی ایم او سمیتا سبھروال کا خطاب
سنگاریڈی۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے خصوصی طور پر متعارف کردہ ہریتا ہارم پروگرام کے تحت آج ٹی این جی اوز ضلع میدک کی جانب سے سنگاریڈی کے راجیو پارک میں ہریتا ہارم پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی سکریٹری سی ایم او وزیر اعلیٰ سمیتا سبھروال، او ایس ڈی سی ایم او پرینکا ورگس، ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روز اور ضلع ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو نے شرکت کرتے ہوئے راجیو پارک سنگاریڈی میں پودے لگاتے ہوئے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا۔ سمیتا سبھروال سکریٹری سی ایم او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے خصوصی طور پر متعارف کردہ ہریتا ہارم پروگرام سے کئی ایک فوائد حاصل ہوں گے ریاست تلنگانہ سرسبز و شاداب ہوگا، ماحول سے فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوگا، خاطر خواہ بارش ہوگی، خشک سالی سے نجات حاصل ہوگی اور عوام کو تازہ ہوا میسر ہوگی۔ انہوں نے آج اس ہریتا ہارم پروگرام کو ٹی این جی اوز کی جانب سے منعقد کئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ملازمین سرکار کے علاوہ سماج کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہریتا ہارم پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اس کامیابی سے ہمکنار کرنے پر زور دیا تاکہ ضلع میدک ہی نہیں بلکہ ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنایا جاسکے۔ اس موقع پر صدر ٹی این جی اوز مرکزی یونین دیوی پرساد، صدر ٹی این جی اوز تلنگانہ رویندر ریڈی، ریاستی جنرل سکریٹری ایم اے حمید، اسوسی ایٹ صدر راجندر، تلنگانہ انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے ریاستی صدر محمد جاوید علی، ضلع صدر ٹی این جی اوز ایل سرینواس ریڈی، جنرل سکریٹری شیام راؤ، چیرمین بلدیہ سنگاریڈی بی وجئے لکشمی، بھوپال ریڈی، جلاسداکر، ناگیندر کے علاوہ ٹی این جی اوز قائدین و ملازمین سرکار کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں سمیتا سبھروال نے رکن اسمبلی اندول بابو موہن کے ہمراہ حلقہ اسمبلی اندول کے مختلف منڈلوں میں ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT