Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خشک سالی سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف سنگاریڈی میں مہادھرنا

خشک سالی سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف سنگاریڈی میں مہادھرنا

سنگاریڈی14 ؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کو خشک سالی سے متاثرہ ضلع قرار دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے سی پی ایم پارٹی قائدین و کارکنوںکی جانب سے جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو ایک مہا دھرنا منظم کیا گیا اس موقع پر سی پی ایم ریاستی سکریٹری و یرا بھدرا رائو ‘ چکا راملو نے احتجاجی دھرنا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع میدک کے کئی منڈلس خشک سالی سے متاثر ہ قرار دینے کے باوجود حکومت نے عوام وکسانوں کو راحت پہنچا نے ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر ا شیکھر رائو کے آبائی ضلع میدک کا کوئی پر سا ن حال نہیں ہے جبکہ ریاستی حکومت کسانوں کے نام پر کروڑہا روپئے مختص کر رہی ہے ۔ لیکن کسانوں کی فلاح و ترقی سے قاصر ہے مذکورہ قائدین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع میدک میں خشک سالی کی روک تھام کیلئے400 کروڑ روپئے مختص کر تے ہوئے ضلع کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی فلاح و ترقی کیلئے خرچ کریں۔ضلع کے کسان خشک سالی سے شدید متاثر ہیں اس موقع پربی ملیش ‘ راجیا ‘ جئے راج کے علاوہ سی پی ایم پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT