Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / خشک سالی پر تلنگانہ اور آندھرا نے رپورٹ ہنوز پیش نہیں کی : مرکز

خشک سالی پر تلنگانہ اور آندھرا نے رپورٹ ہنوز پیش نہیں کی : مرکز

حیدرآباد۔ 19 نومبر (این ایس ایس) مرکزی وزیر دیہی ترقیات بریندر سنگھ نے آج کہا کہ تلنگانہ حکومت نے خشک سالی پر مرکز کو ہنوز رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ انہوں نے آج شاد نگر منڈل میں این آر ایف سی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ ریاستوں کیلئے مرکز مالی مدد فراہم کرنے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مرکز کو اب تک خشک سالی پر رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت دیہی ترقی کیلئے مرحلہ وار اساس پر خطیر رقومات صرف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT