Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / خشک سالی پر قابو پانے کے اقدامات : کڈیم سری ہری

خشک سالی پر قابو پانے کے اقدامات : کڈیم سری ہری

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : حکومت تلنگانہ ریاست میں خشک سالی کی صورتحال پر قابو پانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ یہ بات ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج یہاں ورنگل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کچھ مقامات پر خشک سالی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ کڈیم سری ہری کے مطابق ورنگل ضلع کے 11 منڈلس کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے ۔ جس کے باعث متاثرہ اگریکلچرل ورکرس کو این آر ای جی ایس کے تحت کام کی فراہمی کے لیے دیگر مقامات کو منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے تیز تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے لیے سرکاری عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دیگر محکمہ جات کے تعاون و اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں کام انجام دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT