Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خشک سالی کا شکار کسانوں کو جنگی پیمانے پر مدد ناگزیر

خشک سالی کا شکار کسانوں کو جنگی پیمانے پر مدد ناگزیر

حکومت تلنگانہ زرعی شعبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے : کودنڈارام
حیدرآباد۔17ڈسمبر(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میںجاریہ زرعی سال میںکسانوں کی خودکشی کے بڑھتے واقعات ریاست کے زراعی شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتے ہیں۔ حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ خشک سالی کا شکار اور معاشی طور پر بدحال کسانوں کو راحت پہنچانے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کرے تاکہ تلنگانہ کے زرعی شعبے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ صدرنشین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے جے اے سی دفتر میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ قبل ازیں کودنڈارام نے کسانوں کو خودکشی سے باز رکھنے کے لئے تیار کئے گئے گیتوں کی سی ڈی بھی ریلیز کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جے اے سی اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین ایس ایم حسینی مجیب‘ ستیہ نارائنہ‘ ایم بی کرشنا یادو او ردیگر بھی موجو دتھے۔پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ جے اے سی کو موصول اطلاعات کے مطابق دوسو سے زائد کسانوں نے زراعت میںبھاری نقصان کی وجہہ سے اب تک خودکشی کی ہے مگر مختلف اعداد وشمار اور تحقیقاتی رپورٹ میںخودکشی سے مرنے والے کسانوں کی تعداد 143کے قریب بتائی گئی جس پر حکومت تلنگانہ نے 93کسانوں کی زراعت میںنقصان کی وجہہ سے خودکشی کرنے کااعتراف کیا ہے ماباقی کسان دیگر وجوہات کی بناء پر فوت ہوئے ۔ کودنڈارام نے کہاکہ 93کسانوں کی تلنگانہ میں خودکشی بھی ایک بڑا سوال ہے کیونکہ اتنی کثیر تعداد میںکسانوںکی خودکشی ریاست تلنگانہ کے زرعی شعبہ کے لیے نقصاندہ بات ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے چوتھی جماعت پاس درخواست گذاروں کی ریلویز مزدور کی حیثیت سے تقررات میں تلنگانہ کو نظر انداز کرنے کا بھی ساوتھ سنٹر ل ریلویز پر الزام عائد کیا ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں وسائل کی کمی کے سبب ایک بڑا طبقہ تعلیم سے محروم رہا اور ناخواندگی کی وجہہ سے کئی لوگ بے روزگاری کا بھی شکار ہیںایسے میں مرکزی حکومت کی جانب سے چوتھی جماعت پاس امیدوار کی ریلویز لیبر کی حیثیت سے ملازمت علاقے تلنگانہ کی بے روزگاری کو دورکرنے میں معاون ثابت ہوگی مگر مرکزی حکومت اس ضمن میںتلنگانہ کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہے۔ کودنڈارام نے ریلویز میںجاری تقررات کے لئے تلنگانہ کے امیدوار وںکو منتخب کرنے کے متعلق مرکزی حکومت بشمول مرکزی وزیرریلویز سے جے اے سی کی نمائندگی کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT