Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خشیت الٰہی سے عبادت و ریاضت میں سرور

خشیت الٰہی سے عبادت و ریاضت میں سرور

خانقاہی نظام وقت کی ضرورت ، بگدل میں عرس ، ڈاکٹر ادریس احمد قادری ، مولانا عبدالحمید رحمانی کا خطاب
بگدل /17 ستمبر ( راست ) خشیت الٰہی عبادت و ریاضت میں سرور یپدا کرتا ہے ۔ جنہیں اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے وہ ہر لمحہ اور ہر ساعت یاد الہی ذکر و اذکار کے ذریعہ اپنے قلوب کو منور کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ نے سالانہ عرس شریف حضرت سید محمد حسین شاہ عالم قادری ناگوریؒ نبیرہ حضرت سیدنا قادری گنج سوامی بادشاہ ناگور کے منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس جلسہ میں مفتی غلام دستگیر اشرفی نے کہا کہ اولیاء کی تعلیمات کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانا خلق کو خالق سے جوڑانا اور اُن کے اندر انسانیت کے علمبردار بنانا یہی وجہ ہے کہ سنیکڑوں سال گذرنے کے باوجود ان کے آستانے رشد و ہدایت کے مرکز ہیں جہاں انسانیت اور اخوت بھائی چارگی اور محبت کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم کل ہند اصلاح معاشرہ نے کہا کہ خانقاہی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ اس نظام کے ذریعہ معاشرہ میں پھیلی بے راہ روی گمراہی جہالت کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ اس جلسہ سے مولانا مفتی صابر حسین نظامی رضوی نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات قرآن و حدیث کے عین مطابق ہوتی ہیں ۔ نئی نسل کو اولیاء کی تعلیمات پہونچانے کی ضرورت ہے ۔ مفتی سراج الدین نظامی نے بھی مخاطب کیا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ شاہ نواز کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ مولانا سید شاہ الحمید قادری ناگوری ، مولانا سید شکیل پاشاہ مشائخ بالاپور اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT