Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / خصوصی موقف کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ضروری : سی پی آئی

خصوصی موقف کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ضروری : سی پی آئی

حیدرآباد 9 اگسٹ ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کیلئے کانگریس کے ایک کارکن کی خود سوزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی کے قومی لیڈر ڈاکٹر کے نارائنا نے آج تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر متحد ہوجائیں اور مرکزی حکومت کی تاخیر کے خلاف راست کارروائی کا آعاز کیا جائے ۔ انہوں نے ایک بیان میں مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے ریاست کو خصوصی موقف دینے کے وعدے سے انحراف کیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ ریاست کو یہ موقف دلانے میں ناکام ہوگئے ہیں حالانکہ وہ اس سلسلہ میں بہت دعوے کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT