Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خصوصی موقف کے مقابل مرکزی فنڈس بے معنی ، وائی ایس آر سی پی

خصوصی موقف کے مقابل مرکزی فنڈس بے معنی ، وائی ایس آر سی پی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( آئی این این) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اے پی کو 1976 کروڑ کی مرکزی حکومت کی مالی امداد کو بے معنی قرار دیتے ہوئے ریاست اے پی خصوصی موقف عطا کرنے کا دوبارہ مطالبہ کیا ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آر سی پی قائد انگول ایم پی سبا ریڈی نے کہا کہ مرکز کی جانب سے ریاست اے پی فنڈس کی اجرائی اور پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی کے اقدامات میں کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ تمام اے پی تنظیم جدید ایکٹ کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ریاست اے پی کو مرکزی امداد فنڈس پر ٹی ڈی پی خوشیوں کے شادیانے بجا رہی ہے جب کہ امداد ریاست کو خصوصی موقف سے بڑھ کر نہیں ہے ۔ انہوں نے مرکزی این ڈی اے حکومت کی حلیف جماعت تلگو دیشم سے کہا کہ وہ ریاست کو خصوصی موقف کے معاملہ پر مرکز پر دباؤ بنائے ۔ وائی ایس آر کانگریس قائد نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ مرکز ریاست کی تقسیم ایکٹ میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں اور اس کی ترقی میں تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT