Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / خصوصی پیاکیج اور خصوصی موقف میں فرق: لالو

خصوصی پیاکیج اور خصوصی موقف میں فرق: لالو

پٹنہ ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے مودی کے خصوصی پیاکیج پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی جملہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ اعلان خصوصی موقف سے بالکل الگ ہے جس کا مودی نے پہلے وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے اس اعلان کے لئے وقت کے انتخاب کا بھی سوال اٹھایا۔ لالو پرساد نے کہا کہ مودی نے دیڑھ سال قبل لوک سبھا انتخابی مہم میں بہار کو خصوصی موقف کا وعدہ کیا تھا۔ مرکزی حکومت کو خصوصی موقف اور خصوصی پیاکیج میں فرق سمجھنا چاہئے۔ یہ مودی کا صرف ایک بہار کی عوام کیلئے سیاسی جملہ ہے جس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو انتخابی تواریخ کے اعلان کا انتظار ہے اور ایسے موقع پر خصوصی پیاکیج کے اعلان سے مرکز کے ارادوں کے بارے میں شبہات ابھرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT