Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / خطاب جیتنے کی کوئی ضمانت نہیں : دھونی

خطاب جیتنے کی کوئی ضمانت نہیں : دھونی

کولکتہ ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہندوستانی ٹیم جسے ماہرین اور مختلف گوشوں سے خطاب کیلئے پسندیدہ ٹیم قرار دیا جارہا ہے لیکن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خود کپتان نے آج یہاں اعتراف کیا ہے کہ ٹیم بہترین مظاہرے کررہی ہے لیکن خطاب جیتنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ ہندوستانی ٹیم جس نے آسٹریلیا کو اُسی کی سرزمین پر وائیٹ واش دیا اور اپنی سرزمین پر ناقص شروعات کے باوجود سری لنکا کے خلاف بھی سیریز اپنے نام کی ۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش میں منعقدہ پہلے ٹوئنٹی 20 ایشیاء کپ میں بھی ناقابل تسخیر رہتے ہوئے خطاب حاصل کیا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ 2007 ء میں جس طرح افتتاحی ٹوئنٹی 20 خطاب حاصل کیا تھا ، اُسی طرح 2016 ء کا خطاب بھی ہندوستانی ٹیم حاصل کرے گی ۔

ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھونی نے کہاکہ ہم انتہائی شاندار موقف میں ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ کھیل کا معیار بھی بلند ہوا ہے لہذا ٹیم کی تمام تر توجہ خطاب پر نہیں بلکہ پہلی گیند پر مرکوز ہے ۔ دھونی نے اعتراف کیا ہے کہ جس طرح ٹیم مظاہرے کررہی ہے وہ اطمینان بخش اور خوش آئند ہے لیکن 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ناگپور میں کھیلا جانے والا افتتاحی مقابلہ ایک نئی شروعات ہوگا ۔ دھونی نے کہا ہے کہ چونکہ ٹورنمنٹ ہندوستان میں منعقد ہورہا ہے تو خطاب میزبان ٹیم کا ہے ایسا کہنا غلط ہوگا ۔ خاص کر مختصر طرز کی کرکٹ میں حالات تیزی سے بدلتے ہیں ۔ دھونی نے جسپریت بُمرا اور ہاردیک پانڈے کے متعلق اظہارخیال میں اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان نوجوانوں نے مظاہرے کئے ہیں اُس کے ساتھ آشیش نہرا کی شاندار واپسی بولنگ شعبہ کو تقویت دے چکی ہے ۔ دھونی کے بموجب اننگز کے آخری اوورس میں ٹیم کو جو مسائل درپیش تھے اُس پر قابو پالیا گیا ہے ۔ کپتان نے کہاکہ اب یہ99 فیصد واضح ہوچکا ہے کہ اننگز کے آخری اوورس میں بولنگ کی ذمہ داری کون پوری کرے گا جس سے بولنگ شعبہ مستحکم ہوچکا ہے ۔

 

میتھیوز سری لنکائی کپتان
کولمبو ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آل راؤنڈر انجیلیو میتھیوز کو آج سری لنکائی ٹوئنٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنادیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز زخموں کا حوالہ دیتے ہوئے قیادت سے سبکدوش ہونے والے فاسٹ بولر لستھ ملنگا کو ورلڈ کپ کیلئے معلنہ ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ اوپنر دنیش چنڈیمل کو میتھیوز کا نائب مقرر کیا گیا ہے جبکہ سورنگا لکمل اور سچترا سنا نائیکے بھی ٹیم کے رکن ہیں۔ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے نئے صدر اروندا ڈی سلوا اور نئے رکن کمارا سنگاکارا کی سرپرستی میں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT