Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / خطبہ نکاح پڑھنے سے انکار پر عالم دین کو دھمکیاں

خطبہ نکاح پڑھنے سے انکار پر عالم دین کو دھمکیاں

مظفر نگر ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع شیاملی کے کاندملا ٹاون میں نکاح پڑھانے سے انکار پر ایک قاضی کو دھمکیاں دی گئیں یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب دلشاد نامی ایک نوجوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مولانا تیمور جنگ سے رجوع ہوا اور نکاح کی کارروائی انجام دینے کی خواہش کی ۔ لیکن بعض وجوہات کی بناء محفل نکاح میں شرکت سے انکار کردیا ۔ جس پر برہم دلشاد اور اس کے ساتھیوں مصطفی ، انتظار اور احسن نے دھمکیاں دیتے ہوئے میریج رجسٹریشن بک چھین لی ۔ مولانا کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT