Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / خطرناک باکسر الواریز کو شکست دینے عامر خاں کا عزم

خطرناک باکسر الواریز کو شکست دینے عامر خاں کا عزم

لاس ویگاس میں آج لیسٹر فتح کی کہانی کا اعادہ ہوگا : برطانوی باکسر
لاس اینجلس ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خاں نے لیسٹرش کے پریمیئر لیگ خطابی مقابلے میں اپنی شاندار فتح سے حوصلہ پاکر لاس ویگاس میں کل عالمی باکسنگ کونسل کے میڈل ویٹ چمپیئن ساؤل ’کانیلو‘ الواریز سے ایک انتہائی سخت اور امتحانی مقابلہ کی بھرپور تیاری کرلی ہے ۔ 29 سالہ عامر خاں ایک سخت جاں باکسر الواریز لائی ۔ موبائیل ارینا میں سامنا کریں گے جہاں 20,000 شائقین اس دلچسپ مقابلہ کا مشاہدہ کریں گے ۔ عامر نے جو عام طورپر والٹر ویٹ مقابلوں میں حصہ لیا کرتے ہیں اس مرتبہ الواریز کا سامنا کرنے کیلئے دو درجہ اوپر کے زمرہ میں داخل ہوئے ہیں۔ ان کے حریف الواریز کو ایک تباہ کن باکسر کہا جاتا ہے جن کا 32ناک آؤٹس میں 46-1 کا متاثرکن ریکارڈ ہے ۔ عامر خاں نے کہاکہ ’’الواریز کے مقابلے مجھے نسبتاً ایک کمزور باکسر سمجھا جاتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس مرتبہ مجھے کامیابی حاصل ہوگی‘‘۔ عامر نے کہاکہ ’’لیسٹر میں بھی مجھے حیرت انگیز کامیابیاں حاصل ہوئی تھی ۔ اس مقابلہ سے قبل اگر آپ میری کامیابی کی پیش قیاسی کرتے تو کوئی یقین نہ کیا ہوتا ۔ لیکن میں نے کامیابی حاصل کی جس سے مجھے کافی حوصلہ ملا ہے اور کل کے مقابلے میں کانیلو الواریز کو پچھاڑتے ہوئے میں ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دوں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اب میں اس لڑائی کیلئے تیار ہوں ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT