Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / خطرناک ماؤنواز پولیس میں خودسپرد

خطرناک ماؤنواز پولیس میں خودسپرد

حیدرآباد 16 فروری (پی ٹی آئی) شمالی تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں اور پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے مغربی علاقہ بستر میں متعدد پرتشدد واقعات میں ملوث ایک خطرناک ماؤنواز نے آج خود کو تلنگانہ میں ضلع کھمم پولیس کے حوالہ کردیا۔ اس نکسلائیٹ کی شناخت کوڈوری سامبیا کی حیثیت سے کی گئی جو ضلع ورنگل کا ساکن ہے اور اس کے سر پر آٹھ لاکھ روپئے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔ چیرالہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سامبیا 1991 ء میں خودسپرد ہوا تھا لیکن 1996 ء میں دوبارہ نکسلائیٹ انتہا پسندوں میں شامل ہوگیا تھا۔ وہ 1980 ء کے دوران ریڈیکل اسٹوڈنٹس یونین کے رکن کی حیثیت سے پیپلزوار گروپ (پی ڈبلیو جی) میں شامل ہوا تھا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT