Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / خطوط نویسی ماضی کی بات ہوگئی لیٹر باکس برخاست ہورہے ہیں

خطوط نویسی ماضی کی بات ہوگئی لیٹر باکس برخاست ہورہے ہیں

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : خطوط لکھنا اور خطوط روانہ کرنا اب ماضی کی بات ہوگئی اور یہ رجحان اب خال خال ہی نظر آتا ہے ۔ نتیجہ میں محکمہ ڈاک کے سرخ رنگ والے لیٹر باکس گرد آلود ہوگئے ۔ محکمہ ڈاک نے توثیق کی ہے کہ ملک بھر میں سال 2010 سے 2014 کے دوران دیہی علاقوں میں 40 ہزار 689 پوسٹ لیٹر باکس برخاست کردئیے گئے ۔ شہری علاقوں میں صرف 62 لیٹر باکس ہٹا دئیے گئے ۔ اے پی پوسٹ سرکل کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ پرائیوٹ کوریرس ، ای میل اور ایس ایم ایس کے رواج کے بعد لیٹر باکس ختم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انڈین پوسٹل سرویس کی جگہ پرائیوٹ کوریرس نے لی ہے ۔ ڈاک کی خدمات اس وقت سرکاری ترسیل کیلئے استعمال ہورہی ہیں ۔ دیہی علاقوں میں کم سرکاری کام کاج کی وجہ سے بڑی تعداد میں لیٹر باکس ہٹا دئیے گئے ہیں ۔ دونوں تلگو ریاستیں اے پی سرکل کے تحت ہیں جہاں گذشتہ چار سال میں چار ہزار 32 لیٹر باکس ہٹا دئیے گئے ۔ اے پی پوسٹل سرکل میں سال 2010 میں جملہ لیٹر باکس 49 ہزار 722 تھے سال 2014 میں کم ہو کر 46 ہزار 680 رہ گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT