Friday , May 26 2017
Home / دنیا / خفیہ اطلاعات کا اشتراک کئے جانے پوتن کی تردید

خفیہ اطلاعات کا اشتراک کئے جانے پوتن کی تردید

ماسکو،18مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردانہ تنظیم (آئی ایس )کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے میں روس کے ساتھ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کے الزام کا سامنا کررہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے روسی صڈر ولادیمر پوتن نے بھی ان الزامات کو بے بنیاد بتایا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے روس کے وزیر خارجہ سارگی اور واشنگٹن میں روس کے سفیر سارگی کسلیک سے گزشتہ ہفتے اوول آفس میں ملاقات کی تھی اور ان کے بے حد خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا تھا کہ آئی ایس کاروباری پروازوں میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لئے پورٹیبل کمپیوٹروں کا استعمال کرسکتا ہے ۔امریکہ صدر ٹرمپ نے ان الزامات سے انکار کیا تھا اور اب مسٹر پوتن نے بھی اس سے انکار کیا ہے ۔
مسٹر پوتن نے کہا کہ اگر امریکی کانگریس ار سینیٹ درخواست کرتے ہیں تو وہ اس میٹنگ کی ریکارڈنگ جاری کردیں گے ۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ پر روس کے ساتھ آئی ایس کو لے کر خفیہ اطلاعات اشتراک کرنے کی بات بکواس ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

 

شپ یارڈ میں دھماکے ، 6 ہلاک
بوگوٹا ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کولمبیا کے ایک شپ یارڈ میں ہوئے دھماکے میں کم و بیش چھ افراد ہلاک ہوگئے جس میں ایک شخص ایک امریکی کمپنی کی عمارت میں ہلاک ہوا جب کہ زخمیوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے ۔ دریں اثناء پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے کہ دھماکے حادثاتی طور پر ہوئے یا کوئی دہشت گردانہ حملہ تھا کیوں کہ ایک دو نہیں بلکہ تین دھماکے ہوئے جن میں سے دو دھماکے ایک ہی مقام پر ہوئے ۔ مقامی آتش فرو عملہ کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ حکام نے اب تک تینوں دھماکوں میں مرنے والوں کی قطعی تعداد نہیں بتائی ہے بلکہ صرف چھ ہلاکتوں کا تذکرہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT