Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / خلائی تحقیقات میں ہندوستان کو ایک اور کامیابی

خلائی تحقیقات میں ہندوستان کو ایک اور کامیابی

سری ہری کوٹہ۔/10مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ ( اسرو ) نے آج اپنے چھٹویں سٹیلائیٹ IRNSS-1Fکو ستیش دھون اسپیس سنٹر سے کامیابی کے ساتھ داغ دیا۔ انڈین ریجنل نویگیشن سٹیلائیٹ سسٹم کے تحت یہ چھٹا خلائی سیارہ ہے جو کہ گلوبل پوزیشنگ سسٹم کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ کا پہلا سٹیلائیٹ جولائی 2000 میں داغا گیا تھا۔ خلائی گاڑی 32کے لئے اس سیارہ کو محور میں کامیابی کے ساتھ دخل کردیا ہے۔ اسرو کے صدرنشین اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ مشن کنٹرول سسٹم یہ سیارہ آئندہ ماہ سے کارکرد ہوجائے گا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی  ہندوستان کے جدید ترین سٹیلائیٹ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغنے پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔
جے این یو کے طالب علم کی خودکشی
نئی دہلی۔/10مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے وابستہ ایک 23سالہ پی ایچ ڈی اسکالر نے آج صبح جنوبی دہلی کے علاقہ بیرسرائے میں واقع اپنے کرایہ کے مکان میں سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT