Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / خلا میں سب سے زیادہ دن رہنے امریکی خاتون کاریکارڈ

خلا میں سب سے زیادہ دن رہنے امریکی خاتون کاریکارڈ

نیویارک ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلاباز پیگی وِٹسن نے خلا میں سب سے زیادہ دن رہنے کا کسی بھی امریکی خلاباز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔اب انھوں نے جیف ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنھوں نے اس سے قبل خلا میں مجموعی طور پر 534 دن گزارے تھے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیٹی ایوانکا نے ڈاکٹر وائٹسن کو مبارکباد دینے کے لیے ان سے رابطہ کیا۔وائٹ ہاؤس اور آئی ایس ایس کے درمیان ویڈیو چیٹ میں صدر ٹرمپ نے پیگی وِٹسن سے بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ ‘خلابازی کی تاریخ میں ان کا کارنامہ سنہرے دن کی طرح ہے۔ڈاکٹر وِٹسن کے پاس پہلے سے ہی سب سے زیادہ بار خلا میں کسی خاتون خلاباز کی جانب سے چہل قدمی کا ریکارڈ ہے اب انھوں نے جیف ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنھوں نے اس سے قبل خلا میں مجموعی طور پر 534 دن گزارے تھے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیٹی ایوانکا نے ڈاکٹر وائٹسن کو مبارکباد دینے کے لیے ان سے رابطہ کیا۔
امریکی آبدوز کی جنوبی کوریا آمد
سیول، 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوریائی جزیرہ نما پر بڑھتی کشیدگی کے دوران نیوکلیئر اسلحوں سے لیس ایک امریکی آبدوز آج جنوبی کوریا کے بندرگاہ پہنچی۔امریکہ اور چین کے دباؤ کے بعد بھی شمالی کوریا نے اپنے میزائل اور نیوکلیائی پروگرام کو جاری رکھا ہے ۔امریکی جہاز ‘یو ایس ایس مشیگن’ کا جنوبی کوریا کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہاہے جب شمالی کوریا کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے اعلی نیوکلیائی سفارتکاروں کی ملاقات ہو رہی ہے ۔جنوبی کوریائی اور امریکی حکام کو اندیشہ ہیکہ شمالی کوریا جلد ہی اپنا چھٹا نیوکلیئر تجربہ کر سکتاہے ۔ اندیشہ ہیکہ شمالی کوریا کی پیپلز آرمی کے آج 85 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اس طرح کا تجربہ یا دیگر طویل دوری تک میزائل تجربہ ہو سکتاہے ۔اس سے پہلے بھی کل امریکہ اور جاپان کی بحریہ نے بھی مشترکہ مشق کی تھی۔ جنوبی کوریائی فوج بھی ایسی مشترکہ مشق کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT