Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / خلیجی این آر آئیز زرمبادلہ کیلئے پریشان

خلیجی این آر آئیز زرمبادلہ کیلئے پریشان

دوبئی ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ممالک میں ہندوستانی تاجرین نے حکومت ہند کی جانب سے 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹس کی منسوخی پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے کیونکہ کالے دھن سے پاک معیشت کیلئے یہ اقدام ناگزیرتھا۔ البتہ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو بڑے نوٹوں کے چلن کی منسوخی پر بیرون ممالک ان کے تبادلے کیلئے پریشان ہے۔ اس دوران ایکسپریس منی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) سدیش گریان نے اس اقدام کو حکومت کا دلیرانہ اقدام قرار دیا جس کے ذریعہ کالے دھن کو باقاعدہ بنانے اور غیرمحسوبہ اثاثہ جات کو بھی قانونی شکل دی جاسکتی ہے۔ مسٹر گریان نے اس سلسلہ میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کی ستائش کی۔ دوسری  طرف المایا گروپ کے گروپ ڈائرکٹر کمل وچھانی جو الیکٹرانک اینڈ کمپیوٹر سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ESC) کے علاقائی ڈائرکٹر بھی ہیں، نے کہا کہ مجموعی طور پر بینکنگ کے عمل کو فائدہ ہوگا کیونکہ ساری نقدی اب بینکس میں آئے گی البتہ رئیل اسٹیٹ کے شعبہ پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کمل وچھانی نے مزید کہا کہ مارکٹ میں تذبذب ضرور پایا جاتا ہے تاہم یہ ہندوستانی روپئے کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT