Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / خلیجی بحران : امریکی وزیرخارجہ کا دورہ کویت

خلیجی بحران : امریکی وزیرخارجہ کا دورہ کویت

کویت سٹی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطری بحران کو حل کرنے کیلئے اْس کی ہمسایہ ریاست کویت نے ثالثی کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔ اب کویتی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کویت پہنچ رہے ہیں۔ چار عرب ریاستوں نے جون میں قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریکس ٹلرسن خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے دورے کے دوران کویت، قطر اور سعودی عرب جائیں گے۔ اس دوران وہ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتوں میں تقریباً ایک ماہ سے پیدا کشیدہ صورت حال کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ریکس ٹِلرسن استنبول سے کویتی دارالحکومت کویت سٹی پہنحیں گے اور جمعرات تک وہیں قیام کریں گے۔ وہ کویتی امیر کے ساتھ مذاکراتی عمل مکمل کرنے کے علاوہ کویت سٹی سے ہی قطر اور سعودی عرب کے امکاناً ایک سے زائد مرتبہ دورے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان دوروں کے دوران ٹلرسن کی جن عرب حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، امریکی وزارتِ خارجہ نے اْن کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT