Monday , July 24 2017
Home / دنیا / خلیجی بحران : ترکی سے 200 کارگو طیارے قطر روانہ

خلیجی بحران : ترکی سے 200 کارگو طیارے قطر روانہ

انقرہ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر اور پڑوسی عرب ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک ترکی کی طرف سے قطر کو 197 کارگو طیارے ، 16 ٹرک اور ایک جہاز بھیجے گئے ہیں، جن میں قطر کی ضروریات پوری کرنے کے سامان ارسال کئے گئے ہیں۔ یہ اطلاع ترکی کے مالیاتی وزیر نہال زیبکسی نے آج دی ہے ۔ انقرہ میں ترک وزیر موصوف کے ساتھ قطر کے وزیر خزانہ کی ملاقات کے دوران قطری وزیر احمد بن جاسم الثانی نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی پابندیوں کے باوجود زمینی اور سمندری راستے سے بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ سعودی عرب، مصر، عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر کا بائیکاٹ کئے جانے کے بعد ترک حکومت نے قطر کی بھرپور حمایت کی ہے ، جس پر دہشت گردی حمایت کرنے اور ایران کے ساتھ مل کر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم، قطر کی طرف نے الزامات کی تردید کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT