Friday , June 23 2017
Home / دنیا / خلیجی بحران سے شامی امن مساعی کو خطرہ : روس

خلیجی بحران سے شامی امن مساعی کو خطرہ : روس

ماسکو ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس نے اپنے صدر ولادیمیر پوٹن سے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی خلیجی بحران سے بات چیت کے بعد خبردار کیا ہیکہ سعودی عرب اور اس کے حلیفوں کی طرف سے قطر کی ناکہ بندی سے شام میں جاری جنگ کے پرامن اختتام تک رسائی پہنچنا دستوار ہوجائے گا۔ روسی صدارتی محل کریملن نے دونوں قائدین کی بات چیت کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ’’دونوں قائدین نے قطر کے اطراف کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بدقسمتی سے یہ (بگڑتی ہوئی) صورتحال شامی تصادم کے حل اور دہشت گردی کے خطرہ کے خلاف لڑنے کیلئے جاری مشترکہ کوششوں کو مستحکم بنانے میں معاون نہیں ہوسکتی‘‘۔ سعودی عرب کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان نے گذشتہ ماہ ماسکو کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT