Friday , March 31 2017
Home / ہندوستان / خلیجی ممالک اور افریقہ میں تھمبے لیابس کے قیام کا فیصلہ

خلیجی ممالک اور افریقہ میں تھمبے لیابس کے قیام کا فیصلہ

دبئی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) منگلور سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی شہری تھمبے محی الدین نے جو تھمبے گروپس کے بانی صدر بھی ہیں، کہا ہیکہ ان کے خانگی تشخصی لیابس (طبی معائنوں کی لیباریٹریز) نے اپنی توسیع کے ایک بڑے منصوبہ کے تحت مشرق وسطیٰ، ہندوستان اور افریقہ کے سرکردہ دواخانوں کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ کیا ہے۔ تھمبے لیابس متحدہ عرب امارات میں موجود تھمبے گروپ کی طرف سے چلائی جاتی ہیں جو ہندوستان کے خانگی و سرکاری دواخانوں میں 1500 بستروں کیلئے سمجھوتہ کریں گے۔ اس طرح متحدہ عرب امارات میں 1000، دیگر خلیجی ممالک اور افریقہ میں 750 بستروں کیلئے معاہدے کئے جائیں گے۔ تھمبے محی الدین نے کہاکہ 2022ء تک دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں تشخصی لیباریٹیز قائم کرنے کا ایک منصوبہ زیرغور ہے۔ متحدہ عرب امارات کے علاوہ ہندوستانکے کئی شہروں بشمول حیدرآباد میں تھمبے لیابس کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT