Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / خلیجی ممالک سے متحد رہنے ٹلرسن کی اپیل

خلیجی ممالک سے متحد رہنے ٹلرسن کی اپیل

سڈنی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکسن ٹلرسن نے آج خلیجی ممالک سے متحد رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعہ ختم کریں۔ یاد رہیکہ مصر، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ آج صبح سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے کئی ممالک بشمول امریکہ کو حیرت زدہ کردیا۔ ٹلرسن نے کہا کہ ہم تمام عرب ممالک سے خواہش کریں گے کہ وہ بات چیت کی میز پر آئیں اور اپنے اختلافات کو دورکریں۔ اس سلسلہ میں اگر ہمارا (امریکہ) کوئی تعاون درکار ہو تو ہم یقینا پیشرفت کریں گے لیکن آج ضرورت اس بات کی ہے تمام جی سی سی ممالک آپس میں متحد رہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تازہ ترین صورتحال کی بنیاد پر انہیں اب بھی توقع ہیکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی متاثر نہیں ہوگی۔ اگر اتحاد سے کام نہیں لیا گیا تو دہشت گرد طاقتیں حاوی ہوتی جائیں گی اور ایسا ہم کبھی ہونے نہیں دیں گے۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ ہی اپنے پہلے بیرونی دورہ کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا اور وہاں موجود مسلم ممالک کے قائدین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھاکہ وہ اپنی مساجد سے دہشت گردوں کو نکال باہر کردیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT