Friday , June 23 2017
Home / دنیا / ’خلیجی ممالک قطر کیساتھ مسائل کسی بیرونی امداد کے بغیر حل کر سکتے ہیں‘

’خلیجی ممالک قطر کیساتھ مسائل کسی بیرونی امداد کے بغیر حل کر سکتے ہیں‘

واشنگٹن ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قطر اور دیگر عرب طاقتوں کے درمیان جاری سفارتی تنازعہ کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔قطر پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اس پر ممکنہ معاشی پابندیوں کا بھی اشارہ دیا ہے۔عرب ممالک کے درمیان اس سفارتی تنازعہ میں دوسری بار مداخلت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کریں۔واضح رہے کہ پیر کو سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فریقین کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ وائٹ ہاؤس میں میٹنگ رکھنے کو بھی تیار ہیں۔‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT