Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیجی ممالک میں روزگار کے خواہش مندوں کو تربیت

خلیجی ممالک میں روزگار کے خواہش مندوں کو تربیت

دھوکہ باز ایجنٹوں سے چوکسی کا مشورہ ، وزیر داخلہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : وزیر داخلہ و محنت و روزگار مسٹر ین نرسمہا ریڈی نے کہا کہ بیرونی ممالک بالخصوص خلیجی ممالک جانے کے خواہش مند افراد ، ایجنٹوں پر بھروسہ کر کے دھوکہ کھانے سے ہوشیار رہیں ۔ حکومت خلیج عرب کے ممالک کو جانے والے افراد دھوکہ نہ کھانے کے لیے انہیں مکمل معلومات فراہم کررہی ہے ۔ لہذا اس سلسلہ میں گلف جانے کے خواہش مند افراد کو خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ وزیر موصوف نے آج ادارہ ’ ٹام کام ‘ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹام کام کے ذریعہ 7500 افراد کو گلف ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گی ۔ جب کہ فی الوقت زائد از دس لاکھ افراد ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مسٹر نرسمہا ریڈی نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ اس سلسلہ میں آج یہاں ہوٹل گولکنڈہ میں مائیگریشن کانفرنس میں شرکت کر کے نرسمہا ریڈی نے خطاب کیا اور اعلان کیا کہ حکومت ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے چھ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا درجہ بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT