Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیجی ممالک میں ہندوستانی خادماؤں کا تحفظ مرکز سے اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی سفارشات

خلیجی ممالک میں ہندوستانی خادماؤں کا تحفظ مرکز سے اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی سفارشات

حیدرآباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) گھریلو کام کاج کیلئے خلیجی ممالک جانے والی خواتین کے سفر کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام متعلقہ دستاویزات بشمول جائز پاسپورٹ ویزا ورک پرمٹ ساتھ ہوں۔ اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی صدرنشین تریپورہ این وینکٹ رتنم نے کریم نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین بیرون ملک ہراسانی کا سامنا کررہی ہیں۔ وہ غیر لائسنس یافتہ ٹریول ایجنٹس کے جھانسے میں آجاتی ہیں۔ اس سے بچانے کیلئے ویمنس کمیشن نے مرکزی حکومت کو بعض حفاظتی انتظامات و اقدامات کی سفارش کی ہے۔ ان میں گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے بیرون ملک جانے والی خواتین کو شناختی کارڈس کی فراہمی، کام کرنے کے مقام و مکان کے پتہ کے اندراج کا ریکارڈ سفارتخانہ میں موجود رہنا چاہئے۔ بیرون ممالک میں ہندوستانی سفارتی اسٹاف کو چاہئے کہ وہ ورکرز کی تفصیلات جمع رکھیں اور مسلسل نظر رکھی جائے۔ ویمنس کمیشن نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ گھریلو خادماؤں کی تنخواہیں سفارتخانہ کے توسط سے انکے بینک کھاتوں میں جمع کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT