Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی

خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی

حیدرآباد۔30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) وسطی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور پڑ گیا ہے اور جنوب مغرب کی سمت پیش رفت کررہا ہے ۔ اس کے زیر اثر ساحلی آندھراپردیش کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نیلور میں سب سے زیادہ 27ملی میٹر بارش ہوئی ۔ حیدرآباد میں موسم ابر آلود رہا ۔ دفتر محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائل سیما میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT