Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیج میں مقیم تارکین وطن کا مرکزا ڈاٹا بینک قائم کیا جائے

خلیج میں مقیم تارکین وطن کا مرکزا ڈاٹا بینک قائم کیا جائے

تارکین وطن کے مختلف مسائل پر ریاستی وزیر کے ٹی آر کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے نمائندگی
حیدرآباد 8 مئی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے خلیج میں مقیم تارکین وطن کے ایک مرکزی ڈاٹا بینک کے قیام پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جانا چاہئے تاکہ وہاں سزا پانے والے ہندوستانیوں کو ہندوستان میں اپنی قید پوری کرنے کی اجازت دی جائے ۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و صنعت و این آر آئی امور کے ٹی راما راؤ نے آج نئی دہلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی تاکہ ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کویت ‘ سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات ‘ اومان ‘ قطر اور بحرین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ کے ٹی راما راؤ نے سشما سوراج سے کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ہندوستانیوں سے متعلق ایک مرکزی ڈاٹا بینک تیار کیا جانا چاہئے اور اس سے تمام ریاستوں کو واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خلیجی ممالک کے ہندوستانی سفارتخانوں میں تلگو مترجمین کے تقرر کی بھی خواہش کی ۔ کے ٹی راما راؤ نے تجویز کیا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ خلیجی ممالک میں برسر کار ہندوستانیوں کی قانونی مدد کرنے کیلئے ایک خصوصی پالیسی تیار کرنی چاہئے اور پھر وہاں ہندوستانی نژاد وکلا کی خدمات حاصل کی جانی چاہئے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان کو اچہئے کہ وہ خلیجی ممالک کے ساتھ ایک معاہدہ کرے کہ اگر وہاں کسی ہندوستانی شہری کو کسی بھی جرم کی پاداش میں سزا ہوتی ہے تو اسے یہ سزا ہندوستان میں پوری کرنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے سشما سوراج سے خواہش کی کہ وہ خلیجی ممالک میں آجرین کی جانب سے ہندوستانی ورکرس کے پاسپورٹس زبردستی کھینچ لینے کے معاملات کا مسئلہ بھی اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ بھی اٹھائے ۔ حکومت کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے تیقن دیا کہ مختلف ریاستوں کے وزرا کا ایک گروپ تشکیل دیا جائیگا جو ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ہندوستانی ورکرس کے مسائل کا جائزہ لے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT