Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / خلیج کی معیشت کمزور : کریڈٹ ایجنسی

خلیج کی معیشت کمزور : کریڈٹ ایجنسی

دوبئی ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں گراوٹ کا خلیجی ممالک کی معیشت پر کافی اثر پڑا ہے ۔ ایجنسی موڈیز نے اومان اور بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی اس کے علاوہ خلیج کے مابقی تیل برآمدکنندہ ممالک کے گریڈ میں بھی کمی کیلئے نظرثانی زمرہ میں رکھا ہے ۔ ایجنسی نے کہا کہ کروڈ آئیل کی قیمت میں کمی نے ان ممالک کی معیشت کو کمزور کردیا ہے ۔ ریٹنگ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ گریڈ میں کمی تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا مظہر ہے ۔ اوپیک کا سرکردہ ملک سعودی عرب بھی اس ایجنسی کے دائرہ کار میں ہے جس کی اسٹانڈرڈ اینڈ پور ریٹنگ میں گزشتہ ماہ یو اے ای ، کوویت اور قطر کے ساتھ روزمروں کی گراوٹ کے ساتھ منفی Aہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT