Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / خوابوں کے آشیانے تباہ و برباد: متاثرین اشکبار

خوابوں کے آشیانے تباہ و برباد: متاثرین اشکبار

غوث نگر میں عنقریب مزید انہدامی کارروائی : تحصیلدار
عمدہ ہلز بھی نشانہ پر ، ریونیو حکام ، لینڈ مافیا کو پشت پناہی
حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ غوث نگر میں ریونیو حکام کی انہدامی کارروائی سے پریشان عوام کیلئے مزید پریشان حالات آنے والے ہیں ۔ سرکاری اراضی کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریز کرتے ہوئے ریونیو حکام خریار غریب عوام پر اپنا ظلم ڈھا رہے ہیں ۔ تحصیلدار منڈل آفس بنڈلہ گوڑہ نے اپنے سخت تیور دکھاتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہر حال میںکیا جائے گا ۔ لیکن تاحال لینڈ گرابرس کے خلاف کارروائی کا تحصیلدار کے جہاں کوئی جواب نہیں مسئلہ کو والی بال کی طرح پولیس اپنے ہاتھ سے ریونیو حکام کے ہاتھ سونپ کر لینڈ مافیا کو پشت پناہی کا سبب بن رہی ہے اور غوث نگر کے حالات پر شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی فروخت کرنے والے لینڈ مافیا سرکاری اراضی کا تحفظ کرنے والے ریونیو حکام اور لینڈ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے پولیس والے یہ تینوں اصل قصوروار ہیں اور غریب ہر طرح سے نقصان اور پریشانی کا سامنا کر رہاہے ۔ محنت کی کمائی سے پائی پائی جوڑ کر اپنے خوابوں کی تعبیر میں مصروف اپنے خوابوں کے آشیانے تیار کرنے میں مصروف غریب بے گھر عوام کے آشیانے بسنے سے پہلے ہی اُجاڑ دئے گئے ۔ جنہیں اب آنکھ موندنے پر بھی نیند نہیں آتی ۔ ان کی زندگی کے چین و سکون کو چھین لیا گیا ۔ وہ بھی ان کی آنکھوں کے سامنے چیختے چلانے کے باوجود بھی بے بسی کا عالم یہ تھا کہ پولیس کی کارروائی انہیں کے خلاف ہوئی اور جنہوں نے فروخت کیا وہ زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ غوث نگر کے حالات اور ریونیو حکام کی کارروائی پر تحصیلدار بنڈلہ گوڑہ سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ریونیو حکام اپنا کام کر رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے تھا کہ وہ اراضی خریدنے سے قبل اس کی جانچ کرلیتے، اس اراضی کے تحفظ اس کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت حاصل نہیں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں لینڈ مافیا سرگرم ہے اور ریونیو حکام ان کے خلاف کارروائی کرلیا ہے ۔ تاہم ابھی تک کی کارراوئی کا کوئی جواب نہیں ۔ تحصیلدار بنڈلہ گوڑہ مسٹر ظہور الدین نے بتایا کہ انہو ںنے لینڈ مافیا کے خلاف کلکٹر کو آگاہ کردیا ہے اور اسپیشل برانچ اور انٹلی جنس کے ذریعہ تحقیقات کی سفارش کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھی اقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نے باور کیا کہ آئندہ ہفتہ غوث نگر عمدہ ہلز میں مزید انہدامی کارراوئی کی جائے گی اور سرکاری اراضی سے خانگی قبضوں کو برخواست کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT