Friday , September 22 2017
Home / خواتین کا صفحہ / خواتین بچت کی عادت اپنائیں

خواتین بچت کی عادت اپنائیں

آج کے دور میں مالی تحفظ ہر عمر کی خاتون کیلئے ضروری ہے ۔ زندگی میں بہت سے ایسے مرحلے آتے ہیں کہ جب اچانک آپ کو رقم کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بہتر مستقبل کی خاطربھی بچت اپنانا ضروری ہے ۔ لہذا ایک محفوظ مستقبل کا دارومدار آپ کی بہترین مالی پلاننگ پر ہوتا ہے ۔

اس سلسلے میں پہلا قدم یہ ہونا چاہئے کہ اپنی ضروریات اور مقاصد کا جائزہ لیں ۔ پھر یہ دیکھیں کہ آپ کس حد تک انہیں پوراکرنے کی پوزیشن میں ہیں اس کے بعد اپنے مقصد کے حصول کی خاطر ایک وقت مقرر کریں کیونکہ کسی بھی کام کا وقت مقررہ کے اندر پورا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے ۔بچت کیلئے اپنی پلاننگ اور باقاعدگی کے ساتھ رقم خرچ کرنے کے علاوہ وقتاً فوقتاً اپنی بچت کے منصوبوں کا جائزہ لیتے رہنا بھی ضروری ہے ۔ رقم کہاں اور کیسے انویسٹ کی جائے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ کسی ماہر اور تجربہ کار شخص سے بھی مشورہ لے سکتی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT