Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بہ شانہ

خواتین بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بہ شانہ

گنٹور میں خواتین کی آٹو رکشا ڈرائیونگ

حیدرآباد۔16اکتوبر (یو این آئی) خواتین بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بہ شانہ آگے بڑھ رہی ہیں۔اس کی مثال آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں دیکھنے کو ملی جہاں خواتین نے آٹو چلاتے ہوئے اپنی روٹی روزی کا انتظام کیا ہے ۔ان خواتین کو دیکھ کر دیگر خواتین بھی اس کے لیے آگے آئی ہیں۔گنٹور میں فی الحال دس ہزار آٹوز ہیں۔ان خواتین کو آٹو چلانے کی تربیت ”غربت کے خاتمہ”تنظیم کی جانب سے دی گئی ۔ساتھ ہی تنظیم کی جانب سے ان خواتین کے لیے قرض کا انتظام بھی کیا گیا تاکہ وہ آٹو خرید سکیں جس کے لیے اس تنظیم کی جانب سے بینکس سے ربط پیداکرتے ہوئے قرض کا انتظام کروایا گیا۔ابتدا میں 15خواتین کو قرض پر ان کا ذاتی آٹو دلایا گیا جو کامیابی کے ساتھ گنٹور کی سڑکوں پر یہ آٹوز چلارہی ہیں۔ان مسرور خواتین نے کہاکہ آٹوز چلاتے ہوئے گھر کے معاشی حالات کو سدھانے کے لیے رول اداکرنے پر ان کو کافی مسرت ہورہی ہے ۔انہوں نے ان کے لیے بس اسٹینڈس کے قریب خصوصی آٹو اسٹینڈ قائم کرنے کی خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ آئے دن گھر کے اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ایسے میں ان کی یہ کوشش اور پہل ان کے گھر بار چلانے میں کافی مددگار ثابت ہورہی ہے ۔مسافرین نے کہاکہ خواتین بہترین انداز سے آٹو چلارہی ہیں۔ ان مسافرین نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آئے ۔غربت کے خاتمہ سے متعلق تنظیم کے سربراہ سلیم نے کہاکہ گنٹور کارپوریشن میں 30خواتین کو آٹوز چلانے کی تربیت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT